وانا (مانند نیوز) الخدمت فاؤنڈیشن جنوبی وزیرستان لوئر نے کل دژہ غونڈئی واقعہ میں شکئی سے تعلق رکھنے والے شہیدوں کے بچوں کی تعلیمی کفالت کا مکمل اخراجات الخدمت فاؤنڈیشن جنوبی وزیرستان لوئر اٹھائے گی۔ اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن جنوبی وزیرستان لوئر کے صدر مولانا عمر وزیر کا کہنا تھا کہ شکئی کے شہیدوں کے وارثین لاوارث نہیں، الخدمت فاؤنڈیشن ان کا ساتھ دینگے۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن کا جذبہ مزید بڑھے گا اورعوامی خدمت کا سلسلہ بدستورجاری رہے گا ہم ہرسطح پر الخدمت فاؤنڈیشن کے ذریعے غریب ونادار افراد کی امداد کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر قبائلی عمائدین کا کہنا تھا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت کی ہے، انہوں نے کہا کہ یتیم بچوں کی کفالت اور دکھی انسانیت کی خدمت عبادت کا درجہ رکھتی اور اس کا اجر انہیں قیامت کے روز ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن نے ہمیشہ ضرورت مندوں کی آواز پر لبیک کہا الخدمت فاونڈیشن کے اس جذبہ سے یہ تنظیم کا شمار ملک کے سرکردہ تنظیموں میں ہوتا ہے۔