کراچی (مانند نیوز ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی قائد اعظم کے فلسفے کے مطابق ملک کو فلاحی ریاست بنانے پر ثابت قدم ہے۔بانی پاکستان کے یوم ولادت کے موقع پر اپنے پیغام میں سابق صدر نے کہا کہ پاکستان کا قومی ترانہ قائد اعظم کے فلسفے کی عکاسی کرتا ہے۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ قومی ترانے میں طاقت کا سرچشمہ عوام کو قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان انسانی اور مذہبی آزادی کے وکیل تھے، پیپلز پارٹی اظہار رائے، سیاسی اور مذہبی آزادی کا دفاع کرتی رہے گی۔آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ مخصوص سوچ مذہب کی آڑ لے کر اپنی سوچ مسلط کرنا چاہتی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے