کراچی (مانند نیوز ڈیسک)بانی پاکستان،بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے147ویں یوم پیدائش پر کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے چاق و چوبند دستے نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لئے،تقریب کے دوران بانی پاکستان کو قوم کی جانب سے سلامی پیش کی گئی اور قومی ترانہ پڑھا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پی ایم اے میجرجنرل افتخار حسن چو ہدری نے بابائے قوم کے مزار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی،میجرجنرل افتخار حسن چوہدری نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلم بند کئے۔اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد قائد کی جائے پیدائش وزیر مینشن پر موجود رہی، انہوں نے قائد کے زیر استعمال اشیا دیکھ کر اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے