کوئٹہ(مانند نیوز ڈیسک) کوئٹہ تا کراچی معطل ٹرین سروس ایک سال چار ماہ بعد بحال کردی گئی۔کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس ریلوے یوسف لغاری نے کہا کہ خوشی ہے کہ ایک سال چار ماہ بعد دوبارہ بولان میل بحال کردی گئی۔ڈی ایس ریلوے نے کہا کہ جلد بگٹی ایکسپریس بھی بحال کردیں گے۔انہوں نے بتایا کہ بولان میل میں 22 سو روپے اکنامی کلاس کرایہ ہے جو کہ نارمل ریٹ ہے۔ بولان میل میں کوئٹہ سے 9 بوگیاں جبکہ سبی سے مزید 3 بوگیاں شامل کریں گے۔ڈی ایس ریلوے یوسف لغاری نے کہا کہ بولان میل کے ذریعے کوئٹہ سے کراچی کیلئے 700 مسافر روانہ ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اکبر بگٹی ایکسپریس 2 ماہ میں بحال کردی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے