اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)ملک بھر میں آئندہ عام انتخابات کے لئے جمع شدہ تمام کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کے عمل کا آغاز ہوگیاہے جو 31 دسمبر تک جاری رہے گا۔سکروٹنی میں کاغذات مسترد یا منظور ہونے کیخلاف الیکشن ٹربیونلز میں اپیل ہوسکے گی۔ ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف آج (منگل سے) اپیلیں دائر کی جاسکیں گی۔ریٹرننگ افسران کے دفاتر کی سخت ترین سکیورٹی کر دی گئی۔ ریٹرننگ افسران نے دفاتر میں جتھوں کی صورت میں آنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے نعرہ بازی بھی ممنوع قرار دے دی۔ ریٹرننگ افسران نے ہدایت کی ہے کہ امیدوار صرف تجویز تائید کنندگان کو ہمراہ لائیں۔ امیدواروں کی فہرست کا اجرا 24 دسمبر 2023 کو کیا جا چکا ہے۔ نادہندہ امیدواران کاغذاتِ نامزدگی کی چانچ پڑتال کے دوران30دسمبر 2023تک متعلقہ ریٹرننگ آفیسر سے رجوع کریں۔ نادہندگان سے واجبات کی وصولی یقینی بنائی جائے۔