ہری پور (مانند نیوز)ہری پور مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس 2023 کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات۔صوبہ بھر کی طرح مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس2023 کے موقع پر ہری پور پولیس کی جانب سے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے۔ بم ڈسپوزل سکوارڈ کے ذریعے چرچز کے راستوں کو چیکنگ کر کے کلیئر کیا گیا۔ انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ نصب کیے گئے۔ ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی عبدالغفور خان نے سینٹ جان چرچ ہری پور کا وزٹ کیا۔ ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور سکیورٹی کے حوالے سے ہدایات بھی دیں۔ چرچ منتظمین سے سکیورٹی کے حوالے سے معلومات لیں جہنوں نے ہری پور پولیس کی جانب سے کیے گئے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے