بیجنگ (مانند نیوز ڈیسک)چین کے پہلے مقامی کروز بحری جہاز آڈورے میجک سٹی نے تجرباتی سفر آغاز کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دیو ہیکل مسافر بحری جہاز نے 1300 افراد پر مشتمل عملے کی ٹیم اور تجرباتی سفر کے لئے مختلف ممالک سے مدعو کئے گئے مسافروں کے ہمراہ شنگھائی سے لنگر اٹھا لیا ہے۔ایک روزہ تجرباتی سفر مکمل کرنے کے بعد جہاز آج (منگل کو) بندرگاہ پہنچے گا اور یکم جنوری کو پہلا تجارتی سفر شروع کرے گا۔توقع ہے کہ جہاز تجارتی سفر سے پہلے ایک اور تجرباتی سفر کرے گا۔واضح رہے کہ کروز جہاز چین کی شپ یارڈ کمپنی نے تیار کیا ہے۔ کروز کی لمبائی 323 میٹر اور وزن ایک لاکھ 35 ہزار 500 ٹن ہے۔ کروز 5 ہزار 246 مسافر اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے