مردان (مانند نیوز ڈیسک)مردان میں گھریلو ناچاقی پرفا ئرنگ سے ایک خاتون جاں بحق اور4 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق مردان کے علاقے نیو فاطمہ میں گھریلو ناچاقی پر ایک گروپ نے مخالفین کے گھر میں گھس کر فارنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جب کہ ایک خاتون سمیت چار افراد شدید زخمی ہوئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق خاتون اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے جب کہ کارروائی کے دوارن فائرنگ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتا ل منتقل کردیا۔