اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) نیب کے الیکشن سیل نے تمام لیگی امیدواروں کو کلیئر کر دیا۔الیکشن لڑنے والے امیدواروں کی نیب سکروٹنی میں نوازشریف،مریم نوازسمیت (ن) لیگ کے تمام امیدوار کلیئر قرار دے دئیے گئے۔دوسری جانب نیب ہیڈکوارٹر میں الیکشن کمیشن کی معاونت کیلئے خصوصی سیل قائم کردیا گیا،نیب ہیڈ کوارٹر میں قائم سیل کی تمام بیورو معاونت کر رہے ہیں۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کا بتانا ہے کہ آن لائن سہولت مرکز 24/7کام کر رہا ہے، امیدواران کے کوائف ضروری کارروائی کے لیے متعلقہ اداروں کو بھجوائے جا رہے ہیں۔الیکشن کمیشن سے موصول دیگر امیدواروں کی فہرست کا جائزہ لیا جاتا ہے،پلی بارگین کرنے والے اور سزا یافتہ امیدوار الیکشن کے اہل نہیں ہوتے جبکہ پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے امیدواروں کی سکروٹنی بھی جاری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے