پبی (مانند نیوز ) اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا نے کہا کہ تعلیمی بورڈز خیبرپختونخوا میں چند مفاد پرست عناصر چیئرمین بورڈ کی کرپشن کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔اور ذاتی مفادات حاصل کرنے کیلئے بورڈز کے ایمپلائز کے مسائل کرنے میں لیت ولعل سے کام لے رہے ہیں۔اور اپنے عہدوں کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں۔اور چیئرمین بورڈ اور دیگر بورڈ کے انتظامیہ سے مل کر بورڈز کے ایمپلائز کو مختلف ہتکہنڈوں سے ہراساں کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں سب ڈویژنل ایجوکیشن آفس زنا نہ پبی میں میڈیا کے نما ئندوں سے بات چیت کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر ایپکا کے مرکزی سینئر نائب صدر غلام سرور بھی مو جود تھے اورنگزیب کشمیری نے کہا کہ میں نے تمام بورڈز کے ایمپلائز کو ھدایت کی۔کہ ایسے مفاد پرست عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔اور جو عہدیدار ملازمین کے حقوق پر سودا بازی کرتے ہیں۔اور ملازمین کو فروخت کرتے ہیں۔اور کرپٹ چیئرمینوں کے کرپشن کو چھپانے کی کوشش کرتے ہیں۔تو ان کے خلاف ایپکا کے صوبائی قائدین اور مرکزی قائدین کوآگاہ کیاکریں۔اور ان کے خلاف بورڈ کی سطح پر کاروائی کریں۔اور جو عہدیدار ملازمین کے مفاد کیلئے دن رات انتظامیہ کے ساتھ آپ کے حقوق کیلئے جنگ لڑتے ہیں ان کو فنانشلی اور افرادی قوت مہیا کریں۔اور ان عہدیدداروں کی دل سے عزت کریں۔ اور ان کی کال پر لبیک کہیں۔ کیونکہ ان تنظیم کے عہدیداروں کو ایمپلائز نے اپنے مسائل کے حل کیلئے نامزد کئے ہیں۔نہ کہ کرپٹ چیئر مینوں سے اپنی جیبیں گرم کرنے کیلئے منتخب کئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا۔کہ مردان بورڈ کے چیئرمین فرید خٹک کے کرپشن کو بے نقاب کرنے کیلئے جو انکوائری قائم کی گئی ھے۔وہ انکوائری آخری مراحل میں ہیں اور جلد خوشخبری سنیں گے کہ کرپٹ چئیرمین فرید خٹک جیل کے سلاخوں کے پیچھے ھونگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے