پشاور(مانند نیوز) محکمہ پولیس میں بھرتی کیلئے ٹیسٹ دینے والے ضلع پشاور کے امیداروں نے اپنے مطالبات کیلئے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاج مظاہرہ کیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے مظاہرے کی قیادت ہارون خان اور دیگر امیداروں نے کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ 2022میں محکمہ پولیس کیلئے ہونیوالے بھرتی ٹیسٹ میں اکثر امیدوار فیل ہوئے تھے تاہم بعد میں صوبائی حکومت نے ایک بل پاس کیا جسمیں میرٹ لسٹ کو چالیس فیصد سے کم کر کے 25فیصد کیا گیا،بل جب کابینہ سے پاس ہو رہا تھا تو ضلع پشاور کے 1127اسامیاں تھی جسمیں چالیس فیصد کے کرائٹریا پر 510امیدوار پاس ہو ئے تھے اور 617اسامیاں خالی رہہ گئی تھی اور بل پاس ہونے کے بعد محکمہ پولیس نے ایٹا حکام کو ایک خظ ارسال کیا اس لیٹر سے ضلع پشاور کو نکال دیا تھا باقی سارے صوبے سے 25فیصد کرائٹریا سے بھرتی ہوئی جو پشاور کیساتھ سراسر نا انصافی ہے،اس سلسلے میں پشاور ہائی کورٹ میں کیس بھی زیر سماعت ہے جبکہ ابھی تک نہ حکم امتناعی دی گئی ہے اور نہ ہی محکمہ پولیس کی جانب سے اس حوالے سے کوئی حل نکالا گیاہے،زیادہ تر امیدوار اور ایج اور بے روزگار ہے انہوں نے نگران وزیر اعلیٰ اور ائی جی خیبر پختونخوا سے نوٹ لیکر انصاف کی اپیل کی ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے