وانا (مانند نیوز) انٹرنیشنل بزنس مین سیاسی وسماجی رہنماء عبدالراشید وزیر نے پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی وزیرستان لوئر کے صوبائی امیدوار عمران مخلص وزیر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران مخلص وزیر کی علاقے کیلئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران مخلص وزیر واحد بندہ ہے، جس نے ہمیشہ علاقے کی بھلائی کیلئے سوچا ہے، جنوبی وزیرستان لوئر کے مختلف ایشو میں صاف اول کا کردار ادا کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ عمران مخلص وزیر نے علاقے کے زمینی تنازعات یعنی کرکنڑا کے تنازعہ، گورگورا کے زمینی تنازعہ، سپیرکائی اور خونئے خیل کے زمینی تنازعہ کے علاؤہ سپیرکائی اور محسود کے زمینی تنازعہ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس کے علاؤہ جنوبی وزیرستان لوئر میں انٹرنیٹ سروس کی بحالی و دیگر ایشو میں شرکت کی ہے اور ہر مسئلہ حل کرنے کے لیے کافی حد تک کوششیں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 8 فروری کا دن عمران مخلص وزیر کا کامیابی دن ہوگا کیونکہ وہ اپنے کارکردگی کی بنیاد پر مخالفین کو عبرتناک شکت سے دو چار کر دینگے۔ ان خیالات کا اظہار انٹرنیشنل بزنس مین سیاسی وسماجی رہنماء عبدالراشید وزیر نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انشااللہ تعالی 8 فروری 2024 کو عمران مخلص وزیر بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران مخلص وزیر ایک مخلص انسان ہیں آپ اس پر بھروسہ رکھیں سب بہتر سے بہترین کی طرف جا رہا ہے انشاء اللہ عمران مخلص وزیر نے عوام اور ہم سب کیلئے یہ فیصلہ لیا ہے اللہ پاک ان کو سرخرو فرمائے۔ انہوں نے کبھی ذاتی فائدے کو مدنظر نہیں رکھا نہ خود جھکے نہ قوم کو جھکنے دیا۔ ہر برا وقت میں انہوں نے اکیلے فیس کیا لیکن ڈٹے رہے جتنی مشکلات آئی لیکن انہوں نے سفر جاری رکھا۔ آخر میں انہوں نے جنوبی وزیرستان لوئر کے باشعور عوام سے اپیل کی، کہ اپنا قیمتی ووٹ عمران مخلص وزیر کو دیکر بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم عمران مخلص وزیر کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہے۔ وفا ہوگی اور سرعام ہوگی۔ انشاء اللہ کوشش کرونگا کہ الیکشن کمپین میں بھی حصہ لوں گا کیونکہ عمران مخلص وزیر نے علاقے کیلئے کافی زیادہ محنت کی ہے، انشاء اللہ ہم ہمیشہ کیلئے ساتھ دینگے۔ یاد رہیکہ عبدالراشید وزیر پاکستان پیپلز پارٹی کے دیرینہ کارکن تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے