شبقدرچارسدہ (مانند نیوز)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ نذیر خان PSP کا ضلع کے مختلف چوکیات کا اچانک دورہ۔سیکیورٹی کے ابتر صورتحال پر انچارج چوکی زیم کو لائن حاضر ہونے جبکہ انچارج چوکی جیندے کو سیکیورٹی مزید موثر بنانے کے احکامات جاری۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ نذیر خان PSP نے عوام کو خدمات کی فراہمی کے لئے مختلف چوکیات جیندی اور زیم کا اچانک دورہ کیا۔دورہ کے موقع پر ڈی پی او چارسدہ چوکیات کے مختلف حصوں پر گئے اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے چوکی کے ریکارڈ کا معائنہ بھی کیا۔ڈی پی او چارسدہ نے انچارج چوکی جیندی کو سیکیورٹی مزید موثر بنانے کے ہدایات دئیے جبکہ انچارج چوکی زیم کو سیکیورٹی کے ابتر صورتحال پر لائن حاضر ہونے کے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر انہوں نے چوکی میں آنے والے سائلین سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پہ ڈی پی او چارسدہ نے کہا کہ عوام کے عزت و نفس اور حفاظت و آبرو کی خاطر تمام تر وسائل بروئے کار لائیں جائے۔