کراچی(مانند نیوز ڈیسک) کراچی میں صدر موبائل مارکیٹ میں آگ لگنے سے کروڑوں روپے مالیت کا نقصان ہوگیا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 10 گاڑیوں کی مدد سے موبائل مال کی آگ پر قابو پایا گیا جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ صدر موبائل مارکیٹ میں آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، آگ سے موبائل فون کی متعدد دکانوں کو نقصان پہنچا۔ آتشزدگی کے سبب دکانوں میں موجود کروڑوں روپے کا مال جل گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین الیکٹرونکس ڈیلر ایسوسی ایشن منہاج گلفام نے کہا کہ شاہجہان مارکیٹ، بسم اللہ مارکیٹ اور متصل مارکیٹ میں بھی آگ لگی تھی۔انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، مارکیٹ میں تنگ گلیوں کی وجہ سے آگ پھیلی اور دکان کے ساتھ دکان ملی ہوئی ہے جس کی وجہ سے آگ پھیلی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے