سخاکوٹ(مانند نیوز) نیبرہوڈکونسل پتاؤدرگئی کااجلاس،بجلی وگیس ناروا لوڈشیڈنگ اور کتے کے کاٹے ویکسین کی عدم دسیتابی پر تشویش کااظہار۔اختیارات کی نچلے سطح فوری منتقلی کامطالبہ۔اس سلسلے میں نیبر ہوڈکونسل پتاؤدرگئی کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت چیئرمین ظریف خان منعقد ہوا جس میں ممبران گلستان، امیرزادہ اور خاتون کونسلر سمیت سیکرٹری سلمان نے شرکت کی۔اجلاس میں عوام کے درپیش مسائل پر تفصیلی بحث کی گئی اور اختیارات کے نچلے سطح منتقلی کافوری منتقلی کامطالبہ کیا گیاچیئرمین ظریف خان نے کہا کہ دیڑھ سال سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود اختیارات نچلی سطح منتقل نہ ہوسکیں حکومت کی طرف سے ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈ ابھی تک فراہم نہیں کی گئی جس کی وجہ سے نیبر ہوڈ مکمل طور پر غیر فعال ہے اور عوام ترقیاتی کاموں کامطالبہ کر رہے ہیں۔اجلاس میں بجلی وگیس ناروا لوڈشیڈنگ اور کتے کے کاٹے ویکسین کی ہسپتالوں میں عدم دسیتابی پر تشویش کااظہارکیا گیاچیئرمین اور ممبران نے کہا کہ بجلی وسوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کاجیناحرام کردیا ہے لہذابجلی وگیس لوڈشیڈنگ کافوری خاتمہ کیا جائے اور ساتھ ہی انہوں نے ہسپتالوں کوکتے کے کاٹے ویکسن کی فراہمی کویقینی بنانے کامطالبہ کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے