جمرود(نمائندہ مانند )جمرود،جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حاجی محمد کریم افریدی پارٹی ٹیکٹ ہولڈر حمید اللہ جان آفریدی کے حق میں دستبردار اس سلسلے میں جمرود غنڈی میں عمر ناصر آفریدی اور حاجی محمد کریم افریدی کے رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے امیدوار سابق وفاقی وزیر حمید اللہ جان آفریدی،سابق صوبائی وزیر منظور آفریدی،سید کبیر آفریدی،مولانا شمس الدین افریدی،چئیرمین مفتی کفیل افریدی،مولانا غفران اللہ خیبری و دیگر نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام اء۔دہ عام انتخابات میں ضلع خیبر سمیت پورے قبائیلی اضلاع میں اکثریتی کامیابی حاصل کریں گی۔انہوں نے کہا کہ پورے قبائیلی اضلاع میں جمعیت علمائے اسلام نے مشاورت سے امیدواروں کا چناؤ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حاجی محمد کریم افریدی پارٹی ٹیکٹ ہولڈر سابق وفاقی وزیر حمید اللہ جان آفریدی کے حق میں دستبردار ہوگئے اور آیندہ عام انتخابات میں پارٹی امیدواروں کی مکمل حمایت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی نے اول سے فاٹا انضمام کو مسترد کردیا تھا اور اس کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائی ہے اور اب بھی اقتدارِ میں آکر فاٹا انضمام کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ شفاف الیکشن اب بھی ہمیں نظر نہیں آرہے ہیں کیوں کہ حلقہ بندیوں میں رودبدل کیے گئے ہیں جو طریقہ کار کے خلاف ہیں۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں تمام پارٹیوں کو آزادی دی جائے تاکہ وہ انتخابی مہم و انتخابات میں حصہ لے سکے۔انہوں نے کہا کہ فی الحال کسی بھی پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوسکی تاہم اضلاع کی سطع پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے۔جمعیت علماء اسلام کے جائنٹ سیکرٹری حاجی محمد کریم افریدی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے جن کو امیدوار مقرر کیا ہے وہ ہمارے امیدوار ہے ہم کسی بھی پروپیگنڈے کا حصہ نہیں بنے گے۔انہوں نے کہا کہ میں نے یہاں پر بہت محنت کیا ہے وہ محنت ضرور رنگ لائی گی اور مسلم لیگ ن سمیت تمام۔پارٹیوں و امیدواروں کو عبرتناک شکست دے گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے