پشاور( مانند نیوز)عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے آئی بی ایل ڈیپارٹمنٹ میں سلامتی فالوشپ پروگرام کے زیر اہتمام صدائے امن فیسٹول کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مردان سمیع الرحمان تھے،اس موقع پر عبدالولی خان یونیورسٹی کے کاظم علی شاہ،ڈسٹرکٹ یوتھ آ فیسر عثمان خان،خاتون سوشل ورکر نصرت آرا،ریحانہ شکیل،سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے محمد عارف، سید نجم،پروگرام آرگنائزر ماہ نور شکیل و دیگر بھی موجود تھے،فیسٹول میں طلباء و طالبات کے مابین تقریری، پینٹنگ مقابلوں اور تھیٹر ڈرامے کا انعقاد کیاگیا،جس کا مقصد طلباء کو تفریحی مواقع اور کلچر سے روشناس کرانا تھا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مردان سمیع الرحمان نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کرتے ہو ئے کہا کہ اس طرح کے ایونٹس ہمیں اپنے کلچر اور ثقافت کے نہ صرف قریب کرتے ہیں بلکہ مقامی کلچر کی پرموشن کا بھی سبب بنتے ہیں۔ انہوں نے تقریر اور پینٹنگ میں طلباء و طالبات کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں میں موجود ٹیلنٹ اور جذبہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک کا مستقبل انتہائی روشن اور تابناک ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے