وانا (مانند نیوز) پاک افغان بارڈر انگورآڈا کے احمدزئی وزیر قبائل کے 4 بڑے قبیلوں نے متفقہ طور پر الیکشن سے بائکاٹ کا اعلان کردیا، بارڈ پر مطالبات منوانے کیلئے جاری دھرنا 49 ویں روز میں داخل، انتہائی سردی کے موسم میں دھرنا دینے والے مظاہرین نے خیمے اور ٹینٹ لگا رکھے ہیں۔ پاک افغان بارڈر پر ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے علاقائی مشران اور دھرنا منتظمین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنگورآڈا کے عوام زندگی کے تمام تر سہولیات سے محروم ہیں، جب تک ان کے جائز مطالبات حکومت حل نہیں کراتی، 49 دنوں سے یہ دھرنا جاری رہیگا۔ مولانا تسبیح اللہ وزیر نے کہا کہ دیگر گذرگاہوں کی طرز پر حکومت پاک افغان بارڈر انگور اڈہ پر توجہ نہیں دے رہی، یہاں کے باسی تعلیم، صحت، مواصلات اور ہر قسم کے انسانی اور شہری حقوق سے محروم ہیں، وانا سے لیکر بارڈر تک کئی جیک پوسٹیں انتہائی اذیت ناک ہیں، ان چیک پوسٹوں پر رویہ سے لگتا ہے، کہ ہم اس ملک پاکستان کے شہری نہہں، ان چیک پوسٹوں کو یا تو ختم کردیا جائے، یا ان پر تعینات اہلکاروں کو امدورفت اور تجارت کرنے والے افراد کو تنگ کرنے سے روکا جائے انہوں نے کہا کہ پاک افغان گذرگاہ انگوراڈہ پر ایک منظم سازش کے تحت تجارتی سرگرمیوں کو بند کردیا ہے، حالانکہ پاک افغان بارڈر انگورآڈا دیگر گزرگاہوں کی نسبت مشرق وسطی کے ممالک کے انتہائی قریب ہے، انہوں مطالبہ کیا کہ سول وعسکری قیادت ہمارے دھرنے کے جائز مطالبات کا نوٹس لے کر فوری حل کرانے کے احکامات جاری کر دیں۔ ملک محمد عمر، عبدالقادر، سیدرسول اور ملک پیرملاخان نے کہا کہ پاک افغان بارڈر پر رہائش پذیر احمدزئی وزیر قبائل کے 4 بڑے قبائلی اقوام کا متفقہ فیصلہ ہے کہ جب تک ان کے جائز مطالبات نہیں مانے جاتے اگر سوسال دھرنا دینا پڑا تو دیں گے، اور آنے والی عام انتخابات میں کوئی بھی فرد ووٹ نہیں ڈالے گا۔ واضح رہیں کہ پاک افغان بارڈر انگورآڈا کے باسیوں نے اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دے رکھا ہے، اس دھرنے کو آج 49 دن ہے، لیکن سول وعسکری قیادت میں سے کسی نے ان کے ساتھ مذاکرات یا بات چیت تک گوارا نہیں کیا۔ المیہ یہ ہے کہ ملکوں کے بارڈر پر رہائش پذیر دیگر ممالک اپنے شہریوں کا خصوصی خیال رکھتے ہیں،لیکن ہماری حکومت اور اعلی حکام ان کے ساتھ مذاکرات کے موڈ میں نہیں ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے