ہنگو(مانند نیوز) ہنگو اور اورکزئی میں جے یو آئی کے امیدواروں کو عام انتخابات میں تاریخی فتح حاصل ہوگی، مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں جے یو آئی فسطائی نظام کیخلاف جدوجہد کر رہی ہیں، خیبر پختونخواہ کی تباہی اور بیڈ گورننس کا آزالہ جمعیت کی کامیابی میں ہے، اخونزادہ مفتی عبید اللہ، مولانا تحسین اللہ اور عبد الرحمان کی انتخابی کمپین کو مزید تیز کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابقہ تحصیل ناظم ٹل اور جے یو آئی کے صوبائی رہنما حاجی پیاو زار وزیر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 8 فروری ووٹ کے زریعے تبدیلی کا دن ہے اور اس دن کیلئے جمعیتت علماء اسلام نے جمہوری انداز میں جدوجہد کی۔ خیبر پختونخواہ میں جے یو آئی کلین سویپ کرے گی۔ حاجی پیاو زار وزیر نے کہا کہ این اے 38، پی کے 93 اور پی کے 94 میں جمعیت علماء اسلام کے امیدواروں کی کمپین بھر پور طریقے سے چلا رہے ہیں، اور گھر گھر قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کا پیغام پہنچایا جا رہا ہے، سابق تحصیل ناظم جمعیت علماء اسلام کے رہنما حاجی پیاو زار وزیر نے مزید کہا کہ خیبر پختونخواہ میں بالخصوص عوام کو 10 سالوں میں ہر شعبہ زندگی میں مایوس کیا گیا، جمعیت علماء اسلام کامیابی کے بعد اپنی حکومت بنائے گی اور عوام کے صحت تعلیم مواصلات اور آبنوشی کے متعلق درینہ مسائل حل کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے