جنوبی وزیرستان (مانند نیوز ) مظلوم اولسی تحریک کے چئیرمیں حاجی صادق اچکزائی کے وزیرستان کی سیاست میں دبنگ انٹری نے بڑے بڑے سیاسی برج کو ہیلا دیا ۔جنوبی وزیرستان حلقہ NA.42 کے امیدوار اور مظلوم اولسی تحریک کے چئیرمین حاجی صادق اچکزائی کا کاغذات نامزدگی کے سکورٹنی کے لئے پولیٹیکل کمپاونڈ جنوبی وزیرستان واقع ٹانک آمد امیدوار صوبائی اسمبلی PK.109 ملک حیات اللہ محسود اور امیدوار صوبائی اسمبلی PK.110 ملک انور سلیمان خیل کا کارکنان کے ہمراہ ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں پرتپاک استقبال کیا ۔شیخ مارکیٹ ٹانک بھائی پاس پر ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے استقبال کیا جسکو ریلی کی شکل میں ڈپٹی کمشنر کمپاونڈ ٹانک لایا گیا ۔اس موقع پر مظلوم اولسی تحریک کے چئیرمین صادق اچکزائی کا کہنا تھا کہ ہم نے قومیت خیل سے نکل پر پاکستانی بن کر ایک مظلوم لوگوں کی مدد کرنی ہوگی اور مظلوم اولسی تحریک پاکستان کا مقصد ہی یہی ہے ۔ چیئرمین صادق خان اچکزائی کا کہنا تھا کہ یہاں کئی دہائیوں سے برسر اقتدار عوامی نمائندوں نے علاقے کو تباہ وبرباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے، آپریشن راہ نجات کے دوران تباہ شدہ مکانات کے سروے جو عوامی نمائندوں نے سیاسی مقاصد کے لئے روکھے رکھیں ہیں، کو ریلیز کرنے کےلئے قبائلی عمائدین کے ساتھ مل کر اس پر فوری طور پر کام شروع کیاجائیگا، جب تک مجھ میں خون کا ایک قطرہ باقی ہے، جنگ زدہ قبائلی علاقوں کے حقوق انکے عوام تک پہنچاتے رہینگے، وزیرستان کے عوام کو ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے مکمل دیوار سے لگایا گیا ہے، مظلوم اولسی تحریک یہاں کی عوام کے مسائل کو حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی،

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے