اسلام آباد(مانند نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا۔پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کسی کو بھی الیکشن لڑنے سے نہیں روکتا، یہاں لوگوں سے کاغذات نامزدگی چھینے گئے، 300 سے زائد کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے۔ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ ہم ان ہتھکنڈوں کے خلاف سپریم کورٹ جا رہے ہیں، ہر حال میں ہر قیمت پر پاکستان تحریک انصاف الیکشن لڑے گی، یہی ہماری سٹریٹجی تھی کہ ہر حلقے سے اپنا امیدوار کھڑا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ نے اجازت دے دی ہے بانی پی ٹی آئی خود ٹکٹ جاری کریں گے، امید ہے سپریم کورٹ سے ہمیں انصاف ملے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے