راولپنڈی (مانند نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شیخ رشید اپنے اثاثوں اور ذمہ داریوں کے بارے میں تفصیلات فراہم کرنے میں ناکام رہے۔شیخ رشید کے خلاف تحریری فیصلہ حلقہ این اے 56 کے ریٹرننگ افسرنظارت شاہ نے جاری کیا۔ تحریری فیصلہ کے مطابق شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی عائد اعتراضات درست ثابت ہونے پر مسترد کئے جاتے ہیں۔ شیخ رشید پر اراضی میں گھپلے، ڈیفالٹر، انکم ٹیکس گوشواروں میں غلط بیانی کا الزام ثابت ہوا۔ فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ امیدوار کی طرف سے فراہم کردہ معلومات میں الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 62(9)(c) کی خلاف ورزی ہوئی۔موجود حقائق کی روشنی میں امیدوار ایک درست نامزد امیدوار کے طور پر اہل نہیں۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حلف نامہ کے پیرا (U) کی تعمیل کرنے میں بھی ناکام رہا ہے، امیدوار نے مری ریسٹ ہائوس کے چارجز کی ادائیگی بھی نہیں کی۔ شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 62(9)(c)جمع کرائے گئے۔ حلف نامہ کے پیرا (U) کی خلاف ورزی کی وجہ سے ان کاغذات نامزدگی کو مسترد کیا جاتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے