کوپن ہیگن(مانند نیوز)ڈنمارک کی ملکہ مارگریتھ دوم نے 52سال حکومت کرنے کے بعد مسند اقتدار چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مارگریتھ نے نئے سال کی تقریب سے خطاب کے دوران اقتدار سے دستبرداری کا اعلان کیا۔ملکہ مارگریتھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ 14جنوری کو اقتدار اپنے بیٹے شہزادہ فیڈرک کو سونپ دوں گی۔اقتدار چھوڑنے کا یہ فیصلہ 2023 کے اوائل میں ہونے والی کمر کی سرجری کے بعد کر لیا تھا۔خطاب کے دوران ملکہ مارگریتھ نے کئی سالوں سے ان کی حمایت کرنے کے لئے ڈنمارک کے عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔واضح رہے کہ مارگریتھ نے 1972 میں اپنے والد کنگ فریڈک کی موت کے بعد تخت سنبھالا تھا۔ 83 سال کی ملکہ نے ڈنمارک پر 52 سال حکومت کی۔رپورٹ کے مطابق ڈنمارک کی ملکہ مارگریتھ برطانوی ملکہ الزبتھ کے انتقال کے بعد یورپ کی واحد ملکہ ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے