شبقدر(مانندد نیوز)شبقدر بی ایچ یو مٹہ مغل خیل کے ایم اوڈاکٹراشفاق احمد کی من مانیاں عروج پر پہنچ گئی۔ہفتے میں دو تین دن صرف ایک یا دو گھنٹوں کیلئے ڈیوٹی کرنے آتے ہیں ۔ انکی جگہ ہسپتال میں موجود ٹیکنیشن عابدعلی مریضوں کا علاج کرنے لگے۔غریب عوام رل گئے۔محمکہ صحت کے اعلیٰ حکام سے فوری کاروائی کرنے کا مطالبہ ہے۔تفصیلات کے مطابق شبقدرکے علاقہ مٹہ مغل خیل کے بی ایچ یو میں اندھیرنگری اور چوپٹ راج قائم ہے۔ بی ایچ یو کے ایم اوڈاکٹراشفاق احمد نے اپنے الگ اصول بنائے ہیں جوکہ اکثرڈیوٹی سے غائب رہتے ہیں۔ اگر آتے بھی ہیں تو صرف دویا تین گھنٹوں کیلئے ۔ ان کی من مانی عروج پرپہنچ گئی۔ ان کی جگہ بی ایچ یو کے ٹیکنیشن عابدعلی مریضوں کے علاج کرنے لگےسترہزارآبادی والا علاقہ ایک ایماندار میڈیکل آفیسر سے محروم ہے۔ اہلیان علاقہ نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے پر زورمطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر اشفاق احمد کی جگہ ایک ایماندار ایم او کا تعیناتی یقینی بنائی جائے بصورت دیگر عوام احتجاج پر مجبورہوجائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے