سخاکوٹ(مانند نیوز) رزق حلال کیلئے محنت کرناعین عبادت اور سنت رسول ہے حلال روزگار کرنے والے تاجرکبھی مایوس نہیں ہونگے موجودہ حالات میں روزگار کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ان خیالات کااظہار نوجوان عالم دین ڈاکٹر مولانا محمدکمال سخاکوٹ گلستان مارکیٹ میں لکی موبائل اینڈ کمپیوٹرایکسریز ہول سیل ڈیلر کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے مفتی شوکت، شیرخانے مولوی صیب، معررف کاروباری شخصیت فضل سبحان خان، متحدہ ٹریڈ یونین سخاکوٹ بازار کے صدر حمید خان لالا اور ماسٹر مختیاراحمد نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ موجودہ حالات میں روزگار کے اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتاکیونکہ ایک طرف ملک میں مہنگائی جبکہ دوسری جانب بے روزگاری میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے جس سے عام ادمی انتہائی مایوسی کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ کاروبار میں معاملات بہتر طریقے سے کرنا چاہئیے جو تاجر امانت دار اور سچاہوں اور لوگوں کسیاتھ دھوکہ نہیں کرتا اور روزگار بہتر طریقے سے کرتا ہوں وہ اخرت میں انبیاء، صدیقین اور شہداء کسیاتھ ہونگے اخر میں نوجوان عالم دین ڈاکٹر مولانا محمدکمال اورمفتی شوکت نے فیتہ کاٹ باقاعدہ دکان کاافتتاح کیا