شانگلہ(مانند نیوز)ڈی پی او شانگلہ سجاد احمد صاحبزادہ نے کہا ہے کہ شانگلہ پولیس نے گزشتہ سال منشیات سمیت جرائم پر قابو پانے میں کلیدی کردار ادا کیا، شاہراہ قراقرم سمیت ضلع بھر کے سیاحتی مقامات میں سمر اور ونٹر کے سیاحوں کو بہترین ماحول فراہمی میں شانگلہ پولیس کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ شانگلہ پولیس نے سال 2023میں دو روہوش دہشت گردوں کو گرفتار کردیا۔ امن وامان کو بہتر بنانے میں عوامی تعاون سے مزید بہتری ائی اور کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہونا اس بات کی واضح ثبوت ہے کہ شا نگلہ کے عوام پولیس کے بازار کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی او شانگلہ سجاد احمد صاحبزادہ نے پیر کے روز ہمارے نمائندے سے گزشہ سال کے کارکردگی کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ شانگلہ میں یکم جنوری 2023سے منشیات فروشوں کے خلاف مجموعی طور پر630مقدمات درج کئے گئے اور نامزد جملہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لائے گئے ہیں۔ان سے جو منشیات برآمد کی گئیں ان میں 61.004کلو گرام،چرس3.108گرام، افیون21گرام،ہیروین 344 لیٹرشراب شامل ہیں۔شانگلہ ہ پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران22کلاشنکوف۔02ہیوی میشن گن۔ 13رائفل۔177بندوق۔635پستول۔18396کارتوس۔2.400کلو گرام بارود 877فٹ بتی۔ 322ڈائنامنٹ۔327ڈیٹونیٹر۔06چاقو۔ 2259پٹاخے۔1946سلیپران برامد ہوئے ہیں۔شانگلہ پولیس نے سال2023کے دوران کل 25عدد سرقہ شدہ گاڑیاں برآمد کر لئے ہیں جن میں 24گاڑیاں بعد از تکمیل انکوائری حوالہ مالکان ہوئی ہے جبکہ ایک کے خلاف انکوائریاں جاری ہیں۔شانگلہ پولیس نے عرصہ دراز سے روپوش 22 قتل، اقدام قتل میں ملوث مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کر لئے ہیں جن میں دو اہم دہشت گرد بھی شامل ہیں۔یکم جنوری2023سے 4378افراد کو ڈرائیونگ لائینس جاری کئے گئے ہیں جس سے 43لاکھ 51ہزار 290 روپے قومی خزانے میں جمع ہوئے ہیں۔شانگلہ پولیس کی جانب سے شانگلہ کے عوام کو 3278پولیس کلئیرنس سرٹیفیکیٹ ایشو کئے گئے جبکہ 695ڈیپارٹمنٹل ویریفیکشن سرٹیفکیٹ بھی ایشو ہوئے جو کہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر سفر کرنے والوں کے لئے کافی اہمیت رکھتے ہیں۔ڈی پی او آفس اور جدید ٹیکنالوجی کے بدولت یکم جنوری2023سے اب تک 564تحریری شکایات موصول ہوئی ہے جن میں تمام پر کاروائی کرکے شکایت کنندہ گان کا ازالہ کیا گیا۔شانگلہ میں ٹریفک قوانین کے خلاف ورزیوں پر 109598چالان دئے گئے جس سے 03کروڑ14لاکھ ایک ہزار نو سو روپے قومی خزانہ میں جمع ہوئے ہیں۔یکم جنوری 2023سے اب تک 3533ایف آئی درج کئے گئے ہیں جن میں تمام نامزد ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام میں ٹریفک منیجمنٹ سسٹم ٹریفک قوانین,ٹریفک سگنلز اور خصوصی طور پر ای ٹیکٹنگ نظام کے متعلق تربیت دینے کے بعد شانگلہ میں ای چالان کا اغاز ہوا۔ ای چالان کے نفاز سے پورے عمل میں شفافیت ائی اور کسی قسم کی خردبرد کے راستے ہمیشہ کے لئے مسدود ہوئے ہیں۔یکم جنوری سے 31دسمبر2023تک شانگلہ پولیس نے 1130سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشنز کئے جن کی بدولت کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔شانگلہ پولیس نے سال2023میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے 4658مشتبہ گان کو گرفتار کر لئے ہیں اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت 281مقدمات بھی درج کر لئے ہیں۔ڈی ار سی شانگلہ کو سال2023میں کل 135درخواستیں موصول ہو کر جن میں 130کو فریقین کے درمیان باہمی رضامندی سے تصفیہ ہو چکا ہے جبکہ05 کو مزید قانونی کاروائی کیلئے تھانوں کوبھیج دی گئی ہیں۔