شانگلہ(مانند نیوز) شانگلہ میں سال کا پہلا دن قیامت صغریٰ گزرا۔کوئلہ کان میں دو مختلف حادثات شانگلہ کے دو کان کن جان بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے۔پہلا کوئلہ کان حادثہ درہ آدم خیل میں گیس پھٹنے سے چار مزدور زخمی جبکہ ایک کان کن مزدور سجاد علی ولد سیفور رحمن سکنہ بنجاڑ شانگلہ جان بحق ہوگیاجبکہ دوسرا حادثہ تور غر درہ ضلع کرم میں کوئلہ کان کے چھت گرنے سے شانگلہ کا کان کن مزدور محمد ہاروز ولد نقش پاگوڑئی شانگلہ جان کی بازی ہارگیا۔درہ آدم خیل کول مائن گیس پھٹنے سے زخمی ہونے والوں میں زاہد جان،سجاد احمد،فرید خان،حضرت علی شامل ہیں کو حیات آباد میڈیکل کمپلکس منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان زخمیوں کا علاج جاری ہیں۔گزشتہ سال شانگلہ سے وابستہ کان کنی کے 54 حادثات رونما ہوئے جن میں 70 سے زائد کان کن مزدور جان بحق ہو گئے جس کا تعلق شانگلہ سے تھا جبکہ 125سے زائد کان کن زخمی ہوئے ہیں کان کن مزدوروں کے لیے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم کے مطابق بیشتر جان بحق ہونے والے افراد کے تین سے زائد بچے یتیم ہوگئے ہیں جبکہ معذور ہونے والے افراد کی تعداد بھی سینکڑوں اٰن ہیں جن کی نہ تو کئی رجسٹریشن ہے اور نہ پنشن کارڈ۔پاکستان بھر کے کوئلہ کانوں میں ائے روز حادثات میں شانگلہ سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کی ہلاکت اب معمول بن چکا ہے اور یہ سلسلہ روز بروز تیز ہوتا جا رہا ہے جس کی بنیادی وجہ غیر قانونی مائننگ اور سندھ مائننگ کی دوبارہ بحالی اور وہاں سے کوئلہ نکالنا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے