شانگلہ(مانند نیوز) ریسکیو 1122 شانگلہ نے2023کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر شانگلہ ثناء اللہ کی سربراہی میں ضلع شانگلہ میں جنوری کی مہینے سے لے کر دسمبر تک ریسکیو 1122شانگلہ نے3343مختلف قسم کے حادثات میں بروقت رسپانس کرتے ہو? عوام کو ایمرجنسی کے دوران سہولیات فراہم کیں ہیں۔ترجمان ریسکو کے مطابق ریسکیو 1122شانگلہ نے سال 2023میں 1815میڈیکل، 135روڈ ٹریفک حادثات، 22آگ لگنے13گولی لگنے کے 1عمارت گرنے، ڈوبنے کے10 اور73مختلف قسم کے ریکورریز ایمرجنسیزکو بر وقت رسپانس دی ہے۔ مزید برآں ہسپتال ریفرل سروس میں شانگلہ کے مختلف ہسپتالوں سے مجموعی طور پر1273مریضوں کو ٹیچنگ ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ انچاج کنٹرول روم کے مطابق سال2023 میں مجموعی طور پر کنٹرول روم کو 168818کالز موصول ہوے۔جس میں 124383غیر ضروری کالز42365ڈراپ کالز اور 2342ایمرجینسی کالز موصول ہوئیں۔ریسکیو 1122 شانگلہ خیبر پختونخوا حکومت اور ڈائریکٹر جنرل کی ہدایات کی روشنی میں اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیوشانگلہ ثناء اللہ کی سربراہی میں شب و روز عوام کی خدمت کے لئے تیار ہیں۔شانگلہ کے عوام کسی بہی ایمرجینسی سے نمٹنے کے لئے 1122پر مفت کال کرکے 24 گھنٹے ریسکیو کے خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے