(مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام عبدالسلام نے تھاکوٹ بازار کا دورہ کیا۔دورے کے دوران مختلف پٹرول پمپس پر چھاپے،اوگرا ریٹس پر پٹرول کی فروخت اور پٹرول پمپ کے پیمانے کی چیکنگ کی،اوگرا ریٹس سے بڑھ کر ریٹ لینے والوں اور پٹرول پمپ کے پیمانے کم ہونے پر سخت کاروائی عمل میں لائی گئی اور اوگرا کے مقرر کردہ پٹرول کے ریٹس پر ہر صورت عمل درآمد کرایا جائے۔اگر کسی نے ریٹس زائد وصول کیئے تو ان پٹرول پمپس مالکان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی انہوں نے اس موقع پر ہدایت جاری کیں کہ پٹرول پمپ مالکان اپنے پٹرول کے پیمانے درست کرلیں ورنہ انکے خلاف بھی سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام نے مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا بھی جائزہ لیا۔ قیمتوں میں کمی، صفائی نہ ہونے اور کم وزن روٹی فروخت کرنے پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے