ہزارہ (مانند نیوز)ہزارہ پولیس نے سال 2023ء میں بھی ”ڈرگ فری ہزارہ“ مہم کو جاری رکھتے ہوئے منشیات فروشوں کے بڑے نیٹ ورک کیخلاف کارورائیوں کو جاری رکھا اور ہزارہ کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں اور ایسے عناسر کیخلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لائی۔ہزارہ پولیس نے سال 2023 ء میں امتناع منشیات ایکٹ کے تحت ہزارہ کے آٹھوں اضلاع میں 3268مقدمات کا اندراج کیا۔ 3268منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔ گرفتار منشیات فروشوں سے 3590کلوچرس برآمد،142کلو گرام آئس برآمد، 462کلو گرام ہیروئن برآمداور 16553لیٹر شراب برآمدکرکے منشیات فروشوں کو پابند سلاسل کیا گیا۔ ڈی آئی جی ہزارہ محمد اعجاز خان نے اس حوالے سے کیا کہ ہزارہ پولیس 2024میں بھی منشیات فروشوں کیخلاف اپنی کارروائیوں کو جاری رکھے گی اور ہزارہ کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے ہرممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ منشیات کا دھندہ کرنیوالے انسانیت اور معاشرے کے دشمن ہیں عوام کو بھی یہ ہی پیغام دیا جاتا ہے کہ وہ ایسے نیٹ ورک اور لوگوں کے بارے میں پولیس کو ضرور اطلاع دیں تاکہ انے والی نسلوں کو منشیات جیسی لعنت سے بچایا جاسکے۔ منشیات فروشوں کیخلاف ڈی آئی جی ہزارہ کے آفیشل کمپلین نمبر 03461119650پر بذریعہ میسج یا ویٹس ایپ کرکے بھی اطلاع دی جاسکتی ہے اطلاع دینے والا کا نام و نمبر صغیہ راز میں رکھا جائے گا۔