ہنگو(مانند نیوز) شفاف اور منصفانہ انتخابات کرانا تمام ریاستی اداروں کی مشترکہ قومی ذمہ داری ہے،پاکستان تحریک انصاف آج بھی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے،8 فروری کو قوم عمران خان کے امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب کرائے گی۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما اور این اے 36 سے امیدوار اختر منیر بنگش نے دوآبہ،ہنگو اور ٹل کے پارٹی کارکنان کے وفود سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں کے بعد میڈیا ٹاک میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام ریاستیں داروں کا دل و جان سے احترام کرتے ہیں،پاکستان کی ترقی اور استحکام ہی پی ٹی آئی کی سیاست کا مقصد ہے ہم چاہتے ہیں کہ قومی محرومیوں کا مداوا کیا جائے اس مقصد کے لیے شفاف،منصفانہ اور آزادانہ انتخابات وقت کا تقاضا ہے اختر منیر بنگش نے کہا کہ الحمداللہ ہنگو اور پورے علاقے میں عوام مجھے سفیر عمران خان کا خطاب دیتے ہیں۔یہ خطاب میرے لیے کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ 1996 سے عمران خان کے ساتھ ہیں اور آج بھی قوم عمران خان کو وزیر اعظم دیکھنا چاہتی ہے۔انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ خان کے فلسفے اور منشور کو گھر گھر پہنچائیں اور عام انتخابات میں پی ٹی آئی امیدواروں کو کامیاب کرائیں۔اختر منیر بنگش نے کہا کہ این اے 36 کے عوام کو آج جن مسائل کا سامنا ہے ان کے حل کے لیے انہوں نے ایک ٹھوس منصوبہ بندی کر رکھی ہے اور انتخابات میں۔ کامیاب ہو کر اپنی منصوبہ بندی پر عمل درآمد یقینی بناؤں گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے