ہنگو(مانند نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کا تحصیل ٹل علاقہ دلن کونسل میں پاورشو۔خٹک قومی مشران و نوجوانان نے صوباٸی اسمبلی امیدوار ملک امان اللہ ایڈوکیٹ پر اعتماد کا اظہار کیا۔ہزاروں کی تعداد میں جلسے سے اے این پی ضلعی صدر اور سابقہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پیرحیدر علی شاہ۔تحصیل صدر انتصار محمدخان۔ملک روح الامان۔حسن خان ایڈوکیٹ اور دیگر رہنماٶں نے خطاب کیا۔جلسے سے خطاب کرتے ہوۓ پیرحیدر علی شاہ۔انتصار خان نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ایک بار پھر خٹک قوم کو ایم پی اے سیٹ دے کر تحفہ دیا ہے اب خٹک قوم پر منحصر ہے کہ ملک امان ایڈوکیٹ کو ایوان تک پہنچانے میں کیا کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خٹک قوم کو بجلی اور گیس کی سہولیات عوامی نیشنل پارٹی کا کارنامہ ہے لیکن گزشتہ 15 سال سے نااہل عوامی نماٸندوں کی وجہ سے خٹک قوم موجود سہولیات سے مستفید نہ ہوسکی۔جلسے سے خطاب کرتے ہوۓ صوباٸی اسمبلی امیدوار ملک امان اللہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ مجھ سمیت خٹک قوم پر پختون دوست پارٹی نے احسان کیا کہ صوباٸی اسمبلی میں پورے ضلع کی نماٸندگی خٹک قوم کریگی۔میں باچاخان بابا کے فلسفے پر چل کر ملک و قوم کا پیسہ نہ خود کھاٶنگا اور نہ اپنے علاقے کا حق کسی اور کو کھانے دونگا۔ضلع ہنگو ایک پروڈکشن ضلع ہونے کے باوجود کرپٹ نماٸندوں کی وجہ سے محرومیوں کا شکار ہے۔جیت کر عوام کی امنگوں کی ترجمانک کرونگا۔جلسے سے خٹک قوم کے مشران و جوانوں نے ملک امان اللہ پر مکمل اعتمادکااظہار کیا اور مردوزن اس کی کامیابی کے لٸے الیکشن کے دن ووٹ ڈالینگے۔اور مالی جانی تعاون کا بھی اظہار کیا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے