پشاور(مانند نیوز) ضلعی انتظامیہ پشاور نے ماحولیاتی آلودگی اور دھواں پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بیشتر گاڑیوں کو جرمانہ اور سرکاری تحویل میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لطف الرحمان اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اویس خان نے ٹریفک پولیس اور محکمہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی افسران کے ہمراہ مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ماحولیاتی آلودگی پھیلانے / دھواں چھوڑنے پر 596 گاڑیوں کو موقع پر جرمانہ, 24 گاڑیوں کو نوٹس جبکہ 21 گاڑیوں کو سرکاری تحویل میں لیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کے مطابق پشاور میں کلین اینڈ گرین مہم زور و شور سے جاری ہے اورضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی متعلقہ محکمے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کررہے ہیں جبکہ اس مہم کے دوران آلودگی پھیلانے والے اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف بھی کارروائیاں کی جائیں گی اور انتظامی افسران کی زیر نگرانی ٹی ایم ایز اور ڈبلیو ایس ایس پی کے اہلکار روزانہ کی بنیاد پر کوڑا کرکٹ اور کچرا اُٹھائیں گے اور نالیوں اور گلیوں کی صفائی بھی کی جائے گی اور معمول کی صفائی کے ساتھ صفائی مہم بھی جاری رہے گی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے