وانا (مانند نیوز) وانا یونین آف جرنلسٹس (ڈبلیو یو جے) کے انتخابات مکمل، چئیرمین آدم خان وزیر جبکہ صدر ظفر وزیر منتخب ہوگئے، تفصیلات کے مطابق ضلع جنوبی وزیرستان لوئر میں وانا یونین جرنلسٹس کے انتخابات باہمی مشاورت سے مکمل ہوگئے، جس میں ملک کے سنئیر صحافیوں نے متفقہ طور پر آدم خان وزیر کو چئیرمین جبکہ ظفر وزیر کو صدر منتخب کر لئے گئے۔ اس موقع پر سنئیر صحافیوں میں حمید اللہ وزیر، سید وزیر، نورعلی وزیر اور قسمت اللہ وزیر بھی موجود تھے۔اس موقع پر وانا یونین آف جرنلسٹس (WUJ) کے نومنتخب چئیرمین آدم خان وزیر اور صدر ظفر وزیر نے کہا کہ صحافیوں کی فلاح وبہبود اور انکی محرومیوں کو دور کرنے کیلئے دن رات کرکے کام کرینگے، دونوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وزیرستان کے صحافیوں میں اتفاق و اتحاد پیدا کرنے کیلئے ہمیشہ کوشاں رہینگے، صحافیوں کو درپیش چیلنجز اور ایشوز سے اعلیٰ حکام کو آگاہ کرینگے تاکہ صحافیوں کی درپیش مشکلات کو بروقت حل کیا جاسکے۔ ڈبلیو یو جے کے دیگر صحافیوں نے نومنتخب چئیرمین اور صدر پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ آپ دونوں صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں گے اور انکی مشکلات کو اعلیٰ حکام تک پہنچائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے