بٹ خیلہ (بیورورپورٹ) نگران وزیر صحت خیبر پختونخوا ڈاکٹر ریاض انور نے کہا ہے کہ آبادی میں اضافے اور محدود وسائل کے پیش نظر شہریوں کو ہیلتھ سروسز کی فراہمی کی ذمہ داری حکومت کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ سیکٹر پر بھی عائد ہوتی ہے صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری خوش آئند ہے پرائیویٹ ہسپتالوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بٹ خیلہ میں سراج شہید ہسپتال کی اپنی نئی جدید عالی شان بلڈنگ کے افتتاح کے موقع پر خطاب اور صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کیا وزیر صحت نے فیتہ کا ٹا ڈاکٹرسردار حسین صدر پیرامیڈیکس محمد یونس کمپیئر افسر افغان نے بھی خطاب کیا ہسپتال کے اونرڈاکٹر فضل وہاب ڈاکٹر سردار حسین ڈا کٹر سحر ناز اور شاکر احمد نے نگران وزیرصحت کو یادگاری شیلڈ پیش کی انھوں نے کہا کہ ایک لاکھ ملازمین ہسپتالوں کی موجودگی کے باوجودڈاکٹرز دور دراز جانے اور کلاس فور اپنی ڈیوٹی نہیں کررہے جوکہ ہمارا قومی المیہ اور اجتماعی نقصان ہے اس روش وطرز عمل کو بدل کر ہی ہم ترقی وخوشحالی سے ہمکنار ہوسکتے ہیں انھوں نے کہا کہ صحت سسٹم کی بہتری کیلئے اپنی بھر پور جدوجہد کررہے ہیں تاہم آئندہ حکومت کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ ٹھوس اقدامات کرے صحت کارڈ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ علاج کی مفت سہولت امیر طبقے سے لیکر صرف مستحق افراد تک محدود کی جارہی ہے اور اس میں شفافیت کی کوششیں جاری ہیں تاکہ شہریوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولتیں میسر ہوسکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے