پشاور(پریس ریلیز) محکمہ ماہی پروری خیبر پختونخوا کی جانب سے کرنٹ اور دیگر غیر قانونی ذرائع سے مچھلیوں کو پکڑنے کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ قانونی طریقے سے مچھلیوں کے شکار کے لئے لائسنس کا اجراء بھی کیا ہے اس سلسلے میں نگران وزیر لائیو سٹاک، فشریز اینڈ کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ آصف رفیق، سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر محمد اسرار، ڈی جی فشریز ارشد عزیز، ڈائریکٹر الیاس خٹک اور ڈسٹرکٹ آفیسر فشریز پشاور شوکت خان کی ہدایات پر روشنی میں فیلڈ آفیسر حیدر علی اور انسپکٹر فشریز توحید شاہ کی سربراہی میں فشریز سٹاف نے غیر قانونی شکار خاص کر کرنٹ کے ذریعے مچھلیوں کے پکڑنے کے خلاف کارروائی کی اورمختلف جگہوں پر چھاپے مارے اور بجلی کے تار جنریٹر اور جال و دیگر متعلقہ مواد ضبط کیے اس موقع پر مذکورہ اہلکاروں نے لوگوں کو مچھلیوں کے شکاریوں کو لائسنس بھی جاری کیے اور ساتھ ساتھ مختلف علاقوں میں لوگوں کو سختی سے تنبیہ کیا گیا کہ بغیر لائنسس کے اور دیگر ظالمانہ طریقے سے شکار خاص طور پر کرنٹ، بارود اور زہر سے شکار کرنے پر پابندی عائد ہے اور واضح کیا کہ خلاف ورزی کرنیوالوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائیگا۔