لنڈیکوتل(مانند نیوز ڈیسک)طورخم سرحد پر کارگو گاڑیوں کے افغان ڈرائیورز کے لیے پاسپورٹ شرط پر عمل درآمد کا آغاز ہو گیا۔کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ نہ رکھنے والے ڈرائیورز کو پاکستان میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔حکام نے بتایا کہ افغانستان سے پاکستان آنے والی سیکڑوں کارگو گاڑیاں پھنس گئی ہیں، افغان حکام نے بھی جواب میں پاکستانی کارگو گاڑیوں کو افغانستان داخل ہونے سے روک دیا ہے۔کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ طورخم سرحدی گزرگاہ پر دونوں جانب تجارتی سرگرمیاں معطل ہو گئی ہیں، کارگو گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لیے پاسپورٹ ویزا کی شرط پہلے سے عائد تھی۔افغان سکیورٹی حکام نے کہا کہ افغان ڈرائیورز کو پاسپورٹ ویزا کی شرط سے استثنیٰ دیا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے