اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا ہے۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ میرے بھتیجے کو مارا گیا ہے اور سارے کاغذات لیکر چلے گئے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے تحریک انصاف کے انتخابی نشان کی بحالی کیخلاف اپیل پر سماعت کے دوران بیرسٹر گوہر نے کہا کہ خبرآئی ہے میرے گھر4 گاڑیاں گئی ہیں، میرے بھتیجے کومارا گیا ہے اور سارے کاغذات لیکر چلے گئے۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ میرے گھر سے لیپ ٹاپ اور ضروری دستاویزات لے کر گئے ہیں۔دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ بیرسٹر گوہر کے گھر پر چھاپہ غلط فہمی کی بنا پر مارا گیا، اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے تھے، بیرسٹر گوہر کا گھر معلوم ہونے پر پولیس بغیر کوئی کارروائی واپس آئی، پولیس نہ کسی کو مارا گیا نہ کوئی دستاویزات لی گئیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے