نوشہرہ(مانند نیوز ڈیسک) تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے چیئرمین پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت میری وجہ سے قائم تھی،پی ٹی آئی کا خیبر پختونخواسے مکمل صفایا کرکے ہی دم لوں گا،مولانا فضل الرحمان کے پاس اتنی دولت کہاں سے آئی ہے یہ ساری دولت اسی لوٹ مار کی ہے عمران خان ہمارے صوبے میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کے خلاف تھا غریب عوام کے مسائل سے بے خبر تھے اس لئے اس سے راہیں جدا کرلیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں خواصے کلے پیر سباق ممیں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر معتصم بااللہ نے بھی کنونشن میں شرکت کی، ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خان خٹک نے مزید کہا کہ نوشہرہ کے عوام پوچھنا چاہتے ہیں کہ گذشتہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ کے ایم پی اے نے کہا تھا کہ میں صوبے کا خزانہ نوشہرہ لاوں گا کہا ں ہے وہ خزانہ ہاں خزانہ لایا اور اپنی جیبوں میں ڈالا وہ ایم پی اے ایک ترقیاتی منصوبہ تو دیکھائیں کونسا منصوبہ ان کے ترقیاتی فنڈ سے شروع، یا مکمل ہوا ہے یہ سارے ترقیاتی منصوبے میرے دور حکومت کے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ میرا مشن عوامی خدمت، اور میرٹ کی بالادستی ہے جو میں نے اپنی دور وزارت اعلیٰ میں تمام سرکاری اداروں میں اصلاحات کرکے ثابت کردیا تھا پولیس سے کرپشن کا خاتمہ، محکمہ صحت میں صحت کارڈ سے غریبوں اور ان کے بچوں کا مفت علاج معالجہ،پٹوار سسٹم کا جدید خطوط پر استوار کرنا سکولوں میں اساتذہ کی کمی پوارا کرنا اور ان کی حاضری پورے صوبے میں چیک اینڈ بیلنس کا نظام بنانا میری ترجیحات تھی اور کردی، میں نہ کرپٹ ہوں اور نہ کرپٹ پارٹی کے ساتھ رہ سکتا ہوں اس لئے اپنی پارٹی بنائی کیونکہ اپنی 40سالہ سیاسی زندگی میں بہت سی پارٹیوں کے ساتھ رہا لیکن وہ سب کے سب کرپٹ تھی جس کی وجہ سے میں اکثر ان سے راہیں جدا کردیتا اب نوشہرہ کے عوام پگڑی کا نشان یاد رکھے کیونکہ یہی پگڑی اس صوبے کی اقتدار کی اصل حقدار ہے اور صوبے کی حکمران جماعت بھی اسی پگڑی کے نشان پر انتخاب لڑنے والی جماعت پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین ہی ہوگی۔