پشاور(مانند نیوز )سابقہ ایم پی اے شاہدہ وحید خان ہوتی نے کہا ہے کہ جسمانی ورزش صرف مردوں کے لیے ہی نہیں بلکہ عورتوں کے لیے بھی یکساں مفید ہے۔ماضی کے مقابلے میں آج کے دور میں فٹنس سنٹرز یا جم کی اہمیت پہلے سے کئی گنا بڑھ چکی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراس فٹ جم مردان کے تیسری سالگرہ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا،تقریب سے شہناز بیگم، ضلعی مصالحتی کمیٹی مردان کی خاتون ممبر اور سوشل ورکر نصرت آرا اور روایہ امیر نے بھی خطاب کی،مقررین نے کہا کہ اسلام نے عورت کو جو مقام و مرتبہ دیا وہ رہتی دنیا تک کوئی بھی نہیں دے سکتا،خواتین کا معاشی و سماجی طور پر بااختیار ہونا معاشرے کی ترقی کی ضامن ہے، خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک میں انسانی رویوں کو تبدیل کرنیکی ضرورت ہے،انہوں نے خواتین سے اپیل کی کہ وہ ضرور جیم جوائن کریں کیونکہ ورزش کے ذریعے مختلف بیماریوں کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ کراس فٹ جم کی اونر روایہ امیر نے کہا کہ مردان میں خواتین کیلئے کوئی مخصوص جیم نہیں تھا لیکن اب اس طرف لوگوں کا رجحان بڑھ رہا ہے کیوں کہ جدید مشینی دور میں انہیں وہ جسمانی محنت نہیں کرنا پڑتی جو کچھ دہائیاں پہلے کرناپڑتی تھی۔جم جانے والوں کے مطابق ورزش کے فوائد میں سرفہرست وزن میں کمی کرنا، جسمانی فٹنس،صحت بخش خوراک کی عادت اور تندرست دل بھی شامل ہے۔