پشاور (مانند نیوز ڈیسک)پشاور ہائی کورٹ نے اسد قیصر سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمات کی تفصیل سے متعلق کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس محمد ابراہیم خان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم نے سماعت کی۔عدالت نے اپنے محفوظ فیصلے میں کہا ہے کہ ایک کیس میں ملزم گرفتار ہو تو باقی درج مقدمات میں بھی گرفتار تصور ہو گا۔عدالتِ عالیہ نے 19 دسمبر کو فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔پشاور ہائی کورٹ نے شبیر حسین گگیانی اور بیرسٹر عامر اللّٰہ چمکنی کو عدالتی معاون مقرر کیا تھا۔ایڈووکیٹ جنرل اور درخواست گزاروں کے وکیل سید سکندر حیات شاہ نے دلائل دیے تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے