اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)عام انتخابات 2024ء کے لیے لاہور سے قومی و صوبائی اسمبلی کی 44 نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی۔الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلوں کے بعد فہرستیں جاری کی ہیں جس کے مطابق لاہور سے قومی و صوبائی اسمبلی کی 44 نشستوں پر 1079 امیدوار مدمقابل ہیں۔لاہور کی قومی اسمبلی کی 14 نشستوں پر 266 امیدوار مدمقابل ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی کی 30 نشستوں پر 813 امیدوار مدمقابل ہوں گے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 میں سب سے زیادہ 27 اور حلقہ این اے 118 میں سب سے کم 18 امیدوار مدمقابل ہوں گے۔صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 161 پر سب سے زیادہ 46 اور پی پی 150 پر سب سے کم 13 امیدوار مدمقابل ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے