نارووال(مانند نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کے بیٹے احمد اقبال کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔نارووال پولیس کے مطابق احمد اقبال کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا تھا، احسن اقبال کے صاحبزادے واقعے میں محفوظ رہے۔پولیس حکام کے مطابق احمد اقبال انتخابی مہم کے لیے ظفروال کے علاقے دھمتل جا رہے تھے کہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔احمد اقبال نے اس معاملے پر بیان جاری کیا اور کہا کہ فائرنگ سیاسی مخالفین نے کروائی ہے، جس کی تحقیقات کرائی جائیں۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے