وانا (مانند نیوز) پاک افغان بارڈر آنگورآڈا پچھلے 75 دنوں سے احتجاجاً بندہے، کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہوکر رہ گئی ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق انگورآڈا گیٹ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر گزشتہ تین دنوں سے حکام کی جانب سے پیدل امدورفت کے لیے بند کیاگیا ہے جس سے بارڈر ار پار آباد پاکستانی قبائل شدید مشکلات سے دوچار ہوگئے ہیں، دھرنا منتظمین سیدمحمد وزیر، محب وزیر، ڈاکٹر عبدالله وزیر اور صدر محمد رسول وزیر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ الیکشن 2024 کے انتخابات لڑنے والے امیدواروں سے تحصیل برمل کے عوام مایوسی کے شکار ہوگئے ہیں کیونکہ نامزد امیدوار آج تک انگورآڈا دھرنے کے لیے آئے نہیں تو ووٹ کس منہ سے مانگے گے۔ سید محمد وزیر نے کہاکہ انگورآڈا کے عوام نے اس بار الیکشن اور پولیو مہم سے بائیکاٹ ا اعلان کیا ہے انہوں نے کہاکہ انگورآڈا گیٹ بندش کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے نقصان ہو رہا ہے، لیکن بدقسمتی سے نامزد امیدواران اور اعلیٰ حکام کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ ڈاکٹر عبدالله وزیر اور محب وزیر نے کہاکہ موجودہ حکام نے واضح کیا گیا ہیں کہ حکام نے فیصلہ کرچکا ہے کہ یکم فروری سے پاک افغان بارڈر پر ویزہ اور پاسپورٹ کا شروعات کیاجائیگا، لیکن دھرنا منتظمین کھی بھی پاسپورٹ اور ویزہ کا احکامات نہیں مانے گے۔