وانا (مانند نیوز) جنوبی وزیرستان لوئر وانا ٹرانسپورٹ یونین کے وفد نے حلقہ پی کے 110 کے امیدوار تاج محمد وزیر سے الیکشن آفس میں ملاقات کی آور تاج محمد وزیر کی مکمل طور پر حمایت کا اعلان کیا۔ اور کہا کہ اس بار ٹرانسپورٹ یونین تاج محمد وزیر کا ساتھ دیں گے، اسلئے کہ جہاں پر ٹرانسپورٹ یونین کو جہاں پر بھی مسئلے پیش آئے تھے تو تاج محمد وزیر نے جان کی پرواہ کئے بغیر صاف اول کا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاج محمد وزیر نے ہر موقع پر قوم کیلئے آواز اٹھائی اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا ہے۔ ٹرانسپورٹ یونین نے تاج محمد وزیر پر مکمل اعتماد اور یقین دہانی کرائی اور الیکشن میں ہر ممکن تعاون کرنے کا اعلان بھی کیا۔ ٹرانسپورٹ یونین کے وفد نے کہا کہ تاج محمد وزیر نے ہمارے ہر مسئلے کو حل کرنے میں ہمیشہ قوم کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور ہمیں کبھی بھی مایوس نہیں کئے۔ ہم اپنے پوری قوم سے یہی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تاج محمد وزیر کی مکمل حمایت کریں۔ اس دوران تاج محمد وزیر نے ٹرانسپورٹ یونین کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری، ٹرانسپورٹ یونین کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں۔ پچھلے حکومتوں نے ان کیلئے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں منتخب ہوا تو سب سے پہلے جنوبی وزیرستان لوئر کے تاجروں کے مسائل، جسمیں رستم بازار وانا میں بجلی فراہم کرنا، تاجروں کو درپیش مسائل سمیت امن وامان کی صورتحال یقینی بنانا اول ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاجروں کیلئے کسی نے کچھ نہیں کیا۔ اب علاقے میں کچھ ایسے موسمی لوگ نکل چکے ہے، جن کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان لوئر سے پیرس اور یورپ بنائے گئے جبکہ اگر ان کے چار سال کا جائزہ لیا جائے، تو کچھ بھی نہیں گراؤنڈ پر نظر نہیں آتا۔ آخر میں تاج محمد وزیر نے حمایت اور کثیر تعداد شرکت کرنے پر سب شکریہ ادا کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے