شبقدر(مانند نیوز)پی کے66 شبقدر مختلف سیاسی جماعتوں کے سینکڑوں کارکنوں اور مختلف علاقوں کے با اثر شخصیات نے عوامی نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار معراج خان اور این اے 24 کے امیدوار حاجی عرفان عالم خان کی حمایت میں اعلانات کرکے 8 فروری الیکشن کے دن جیت یقینی بنائینگے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے منشور روشنی اور قائدین کی پختون قوم کی صحیح معنوں میں خدمات سے متاثر ہو کر عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہو گئے باچا خان بابا، رہبر تحریک خان عبدالولی خان،اسفندیار ولی خان، ایمل ولی خان اور سابق وزیر اعلی خیبر پختون خوا ء حیدر خان ہوتی اور دیگر قائدین کی پختون قوم کے لئے خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں۔ پی کے66 شبقدر کے مختلف علاقوں میاں کلی، اوچہ ولہ، ایم سی ٹو شبقدر بازار، ایم سی ون حلیم زئی، شہباز خان کورونہ، کتوزئی، رشکئی مٹہ مغل خیل اور دیگر علاقوں میں عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں نے شبقدر میڈیا سنٹر کے صحافیوں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے عوامی نیشنل پارٹی نے جو انتخابی منشور (روشنی)جاری کر دیا ہے اسمیں یونیورسٹی تک مفت تعلیم، یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طالبات کو پانچ ہزار روپے ماہانہ وظیفہ صوبائی سطح پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کا قیام، ضلعی حکومتوں کی مکمل خودمختاری نوجوانوں کے لئے یوتھ پروگرام منشور کا حصہ ہے انہوں نے بتایا کہ ہم عوامی نیشنل پارٹی کے منشور روشنی سے بہت متاثر ہوئے اور عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہونے والے افراد نے پی کے66 شبقدر کے عوام سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے بتایا کہ پختون قوم کی حقوق کے حصول کے لئے اپنے آئندہ نسلوں کی روشن مستقبل کے لئے 8 فروری الیکشن کے دن عوامی نیشنل پارٹی کے انتخابی نشان لالٹین پر مہر لگا کر پی کے66 شبقدر سے معراج خان اور این اے 24 کے امیدوار عرفان عالم خان کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے