بٹ خیلہ (مانند نیوز)عوامی نیشنل پارٹی ملاکنڈ کے ضلعی صدراعجازخان نے کہا ہے کہ میں پیدا ئشی نیشنلسٹ اور ولی باغ کا سپاہی ہوں ایمل ولی خان میرا قائدہے میرا جینا مر نااے این پی کے ساتھ ہے پارٹی چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کرسکتاپارٹی کے ضلعی سیکرٹریٹ بٹ خیلہ میں پر ہجوم پریس کانفر نس سے خطاب کرتے ہو ئے انھوں نے کہا کہ صوبائی قیادت کی جانب سے ملنے والے شوکاز کا نوٹس دے دیا ہے ملاکنڈ کی دونوں صوبائی نشستیں پی کے23ملاکنڈ ون اورپی کے24ملاکنڈ ٹو کے پارٹی نامزد امیدوار اظہار خان اور ارشاد خان مہمند کی انتخابی مہم بھر پور طریقے سے چلائیں گے اور دونوں حلقے جیت کر ولی باغ کو تحفے میں دیں گے جبکہ این اے9ملاکنڈ کی واحد قومی نشست پر کسی پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا فیصلہ صوبائی قیادت کی ہدایت پرکیا جائے گا۔