بٹ خیلہ (مانند نیوز) پی کے 23ملاکنڈون سے مسلم لیگ ن کے امیدوارنعیم لعل خان نے کہا ہے کہ8فروری کا سورج مسلم لیگ کی فتح کا پیغام لے کر طلوع ہو گا میاں نواز شریف اور انجینئر امیر مقا م ہی پاکستان اور خیبر پختونخوا کی ترقی و خوشحالی کے ضامن ہیں ملک وقوم کو بحران سے نکالنے اور استحکام کی راہ پر گامزن کرنے کی اہلیت و صلا حیت صرف اور صرف لیگی قیادت کے پاس ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنی رہائش گا ہ لعل قلعہ تھا نہ ٹاؤن میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں کیاانھوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی نے خیبر پختونخوا اور سندھ کا بیڑا غرق کردیا ہے این اے9سے قومی اسمبلی کے امیدوار سجاد خان نے کہ آنے والا الیکشن ملک وقوم کی بقا استحکام اور خوشحالی کیلئے بڑی اہمیت کا حا مل ہے اسلئے لیگی ورکرز گھر گھر اور محلے محلے جاکرعوام کو شعور اور آگاہی دیں تاکہ وہ لیگی امیدواروں کے ہاتھوں مضبوط کرکے اپنا قومی اور اخلاقی فریضہ پورا کر سکیں۔