وانا (مانند نیوز) پاکستان تحریک انصاف جنوبی وزیرستان کے نامزد امیدواروں نے کڑیکوٹ میں دفتر کا افتتاح انتہائی دھوم دھام سے کیا۔ جسمیں علاقے کی سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیات سمیت ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے جوش و خروش سے شرکت کی اور بہت ہی بھرپور طریقے سے سب لوگوں کا استقبال کیا گیا۔ افتتاحی تقریب سے جنوبی وزیرستان کے امیدواران حلقہ این اے 42 زبیر وزیر اور پی کے 110 عجب گل وزیر اور پارٹی رہنماؤں نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان لوئر کے عوام نے آج ثابت کر دیا کہ جنوبی وزیرستان صرف پاکستان تحریک انصاف اور کپتان کا ہے اور رہے گا۔ اس موقع پر عمران خان سے اظہار ایکجہتی کے طور پر انکے حق دل کھول کر نعرے لگائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کے طالب علموں اگر کچھ سیکھنا ہے تو اس وقت عمران خان کے قیادت اور پی ٹی آئی کے کارکنان پر غور کرو، کس طرح پختہ عزم اور یقین کیساتھ اپنے لیڈر کیساتھ کھڑے ہوکر مشکل سے مشکل حالات میں بھی ظالم کے خلاف آواز حق بلند کیا ہوا ہے۔ حقیقی آزادی اور سیاست پر راج کرنا اتنی آسانی سے نہیں ملتی۔ ظالموں غاصبوں کے بدترین تشدد اور اوچھے ہتھکنڈوں کا مقابلہ کرکے جو کامیابی ملتی ہے، وہ لازوال اور تاریخی ہوتی ہے اپنے قوم کو ایک قوم بنانے کیلئے بہت ساری قربانیاں دینی پڑتی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے ہر کارکن پر مجھے آج فخر محسوس ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان سے گزارش ہے، کہ آپ تحمل اور ظرف کا مظاہرہ کریں، کھلے دل سے حالات کو تسلیم کریں، کوئی مخالف زیادتی بھی کر جائے، الفاظ یا عمل سے تو خندہ پیشانی سے برداشت کر لیں، یہ وقت بھی نہیں رہے گا، ابھی مزید مشکل حالات آنے ہیں، آپ کے لیڈر کا اللہ کے بعد صرف ایک سہارا ہے جو کہ آپ ہو، خود کو ایک آخری مقابلے کیلئے تیار کرو، جسے جنرل الیکشن کہتے ہیں اور اس کی بنیاد خود مختار اور غلامانہ سوچ میں فرق کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہمیں متحد اور مضبوط ہو کر مقابلہ کرنا ہے اور حالات سے نکلنا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کے مخالفین ہم میں انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں جسے ہم نے کامیاب نہیں ہونے دینا۔ آخر میں زبیر وزیر اور عجب گل وزیر نے کڑیکوٹ کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے