پبی (مانند نیوز ) گورنمنٹ پرائمری سکول دلاسہ کے ھیڈ ماسٹر پر غنڈوں کی بہیمانہ،تشدد کے خلاف ایجوکیشن کونسل کا اجلاس دلاسہ سکول میں احتجاج کا اعلان۔ڈیوٹی کے دوران 15 نامعلوم مسلح افراد بمعہ آشین اسلحہ سکول کے ھیڈ ماسٹر کو زدوکوب کردیا۔ زخمی ہیڈما سٹر کو ڈیچ۔کیو۔ہسپتال میں داخل۔مردان میں ملازمین کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار DHQہسپتال میں ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان منعقد ہوا۔اجلاس میں انعام اللہ یوسفزئی صدر ایپکامردان، فرھاد ٹکر،حافظ زبیر،ڈاکٹر جمشید، سیدمشال،زوار حسین، عالمزیب، سمیع الرحمن، نے شرکت کی۔اجلاسں میں متفقہ طور پر مذکورہ بالا غنڈوں کی غنڈہ گردی کے خلاف زبردست اختجاج کیا جائے گا۔مردان میں ملازمین کو کوئی تخفظ نہی۔دن دیہاڑے 15 افراد بمعہ آتشین اسلحہ سرکاری سکول میں داخل ہونا اور ان کے ھیڈ ماسٹر پر تشدد کرنا ظلم کے مترادف ھے۔انہوں نے متعلقہ ڈی۔ایس۔پی۔اور انعام جان ایس پی سٹی اور جبر کے ایس۔ایچ او۔کا بے خد مشکور ھیں۔کہ اس نے موقع پر قانونی کاروائی شروع کی۔اور ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔مقررین نے ڈی۔پی۔او۔سے پرزور مطالبہ کیا۔کہ آئندہ کوئی سرکاری ملازمین کو باھر سے غنڈہ گردی کا جرات نہ کر سکیں